پنجاب بھرمیں مہنگی چینی فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی،429 گرفتار

07-24-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 418 دکانداروں کیخلاف منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 429 افراد گرفتار، 78 کیخلاف مقدمات درج کیے گئے، 5 ہزار 911 افراد کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور ڈویژن میں 398 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ،22 افراد کیخلاف مقدمات درج ،8 کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں1063 ، فیصل آباد ڈویژن میں 311 دکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ بہاولپور ڈویژن میں 370،ڈی جی خان 323، ملتان میں 198 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ سرگودھا ڈویژن میں 569، ساہیوال 49 ، راولپنڈی میں159 دکانداروں کیخلاف مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔