ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاؤن
07-24-2025
(لاہور نیوز) ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ لاہور میں کریک ڈاؤن کیا گیا، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سول ڈیفنس نے متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لیں اور مقدمات درج کر کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ ایل پی جی و سلنڈر کے استعمال کی اجازت نہیں، 24 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 20 گاڑیاں تھانوں میں بند، 23 سے زائد سلنڈر ضبط کر لئے گئے۔ ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر رواں ماہ اب تک 500 ایف آئی آرز درج کرائی جا چکی ہیں، ڈی سی لاہور کے مطابق مسافروں کی جان و مال کی حفاظت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔