میٹرک کے سالانہ امتحانات،پوزیشن ہولڈرطلبا کے ناموں کااعلان
07-23-2025
(ویب ڈیسک) میٹرک سالانہ امتحان2025کےپوزیشن ہولڈر طلبا کےناموں کااعلان کردیاگیا۔
رپورٹ کےمطابق سیکرٹری و کنٹرولرلاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس کی،رضوان نذیر نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا ۔حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نورالہدیٰ اورحاجی ابوذر تنویر کی 1188 نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔ کنٹرولرلاہوربورڈرضوان نذیر نے کہانقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے،رواں سال رولنمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے،رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔