ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

07-23-2025

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

رعایتی پیریڈ کے دوران ہفتے میں دو روز ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، نان رجسٹرڈ، بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز، نان کسٹم پیڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر موٹرز  نے ای ٹی اوز کو سات مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کے مطابق دو سال یا اس سے زیادہ کے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر موٹرز  نے مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ، نان رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا، رواں مالی سال کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو آگاہ کیا جائے گا اور انہیں 31 جولائی تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔