نان ٹیچنگ سٹاف کی ایڈہاک تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل
07-23-2025
(ویب ڈیسک) نان ٹیچنگ ملازمین کو اسسٹنٹ پروفیسر ایڈہاک پر تعینات کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے اسسٹنٹ پروفیسر ایڈہاک لگانے کا طریقہ کار بدل دیا، نان ٹیچنگ ملازمین اب بغیر اشتہار اور سلیکشن بورڈ کے اسسٹنٹ پروفیسر نہیں لگیں گے۔ 2013 سے ان سروس لیکچرار پی ایچ ڈی کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر ایڈہاک کر دیا جاتا تھا، پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے کئے جانیوالے فیصلوں پر تحفظات ظاہر کئے گئے تھے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ 400 ملازمین نے ایم فل اور 30 سے زائد نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، یونیورسٹی کو نان ٹیچنگ پڑے لکھے ملازمین کو سہولت دینی چاہئے، نئی پالیسی پر عملدرآمد ان سروس لیکچررز پر بھی ہونا چاہئے۔