سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری لاہور سے گرفتار
07-23-2025
(لاہور نیوز) موبائلز سکواڈ لاہور نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے عمل کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس کو مطلوب ایک فراڈیے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرکے 22 مقدمات میں مطلوب اشتہاری فرحان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری پرفراڈ، دھوکہ دہی سمیت دیگرمختلف سنگین جرائم کے22 مقدمات درج تھے،ملزم 22مقدمات میں سے20مقدمات میں اشتہاری ہے،اشتہاری سندھ پولیس کو 22 مقدمات میں مطلوب ہے،اشتہاری پناہ حاصل کرنے کے لیے لاہور آیا تھا۔ ناکہ شیرا کوٹ پرسخت وکڑی نگرانی کے دوران اشتہاری کو دھرلیا گیا،اشتہاری فرحان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔