مصطفیٰ آباد میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

07-23-2025

(لاہور نیوز) مصطفیٰ آباد کے علاقے میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفیٰ آباد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا تھا، پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔  انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے واردات کا نشانہ بنایا، ریکارڈ یافتہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔