ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے
07-23-2025
(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایئر پورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔ واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہو رہی ہے۔ اس دوران ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہو گا۔