پی ٹی آئی کارکنوں کو جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی گئیں:علیمہ خان
07-23-2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دینا شروع کردی گئی ہیں۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان آ رہے ہیں، بانی کے بیٹے دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، بانی نے ہدایت کی ہے سب یکجا ہو کر تحریک پر فوکس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کو ایک ماہ سے تنہائی میں رکھا گیا ہے، اخبار اور ٹی وی بھی بند کردیئے۔