لاہور میں 110 ملی میٹر تک بارش ، واسا کی رپورٹ

07-23-2025

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلق واسا نے رپورٹ جاری کر دی۔

واسا رپورٹ کے مطابق شہر میں اوسطا ً81.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ تاجپورہ میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں 109 ملی میٹر بارش، جیل روڈ 70، لکشمی چوک 94، اپر مال 97، مغلپورہ میں 86 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چوک ناخدا 98، پانی والا تالاب میں 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد 86، گلشن راوی میں 77 ملی میٹر بارش، اقبال ٹاؤن 61، سمن آباد میں 74 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ جوہر ٹاؤن 35 اور قرطبہ چوک میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔