مغل پورہ میں آوارہ کتوں نے شہری کو کاٹ لیا
07-22-2025
(لاہور نیوز) مغل پورہ کے علاقہ میں آوارہ کتوں نے شہری عبدالرحمان کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔
مغل کے علاقہ میں عبدالرحمن نامی شہری کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا، آوارہ کتوں کی تعداد بڑھنے پر مقامی رہائشی سراپا احتجاج ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔ شہری گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔