وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر سے سابق کرکٹر محمد یوسف کی ملاقات

07-22-2025

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہزار سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ اولمپک ایسوسی ایشن اور بیس بال فیڈریشن کیساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں کرکٹ کے رجحان کے پیش نظر کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 5 سکولوں اور 5 کالجوں میں اکیڈمیوں کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرینگے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف بطور کوچ کرکٹ اکیڈمیوں میں خدمات پیش کریں گے جبکہ لڑکیوں کیلئے بھی سپورٹس اکیڈمیاں شروع کی جائیں گی۔