قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کر دیئے

07-22-2025

(لاہور نیوز) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کر دیئے۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی میں ظہیر اقبال چنڑ کے زیر صدارت  اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بھی خواہش ہے اور آپ سے درخواست ہے کہ نمائندگان منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے ہیں، انہیں ایوان میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے بغیر رونق نہیں ہے، معطل چھبیس ارکان کی بحالی کی جائے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی آزادانہ کر سکیں جبکہ اپوزیشن کے بغیر مجھے بھی مزا نہیں آ رہا۔ اس موقع پر قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ  نے کہا کہ اپوزیشن کی بحالی سے اچھا پیغام جائے گا، انہوں نے فوری طور پر چھبیس ارکان کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر کے مذکورہ ممبران کو ایوان میں لانے کی ہدایت کر دی۔