لاہور بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو ہو گا
07-22-2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا، اس تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں، پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال میٹرک سالانہ امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی، امتحانات صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر کے اضلاع میں تاخیر سے شروع ہوئےتھے۔