2رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
07-22-2025
(ویب ڈیسک) لاہو ویمن ریس کورس پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، سعید پارک کے علاقہ سے 2 رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور کو گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اورغیر قانونی پستول برآمد کر لی گئی، ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاطف اور ابوہریرہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،مزیدتفتیش جاری ہے۔