نولکھا : رشتہ داروں کی لڑائی میں دھکا لگنے سے ایک شخص ہلاک
07-22-2025
(لاہور نیوز) نولکھا کے علاقے میں رشتہ داروں کی لڑائی میں دھکا لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص اشفاق کا رشتہ داروں کے ساتھ گھریلو لڑائی جھگڑا ہو گیا، اس دوران دھکا لگنے سے اشفاق بے ہوش ہو گیا، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔