مہنگائی کا طوفان، برائلر گوشت اور فارمی انڈے مہنگے
07-22-2025
(لاہور نیوز) برائلر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے باعث فی کلو گوشت کی قیمت 595 روپے تک پہنچ گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 13 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جو کہ صارفین کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب فی درجن انڈوں کی قیمت 268 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 روپے زیادہ ہے۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اب پھل اور سبزیاں بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، مارکیٹ میں سبزیاں بھی قیمتوں میں اضافے کا شکار ہیں۔ کریلے 240 روپے، بینگن 220 روپے اور پالک 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، سیب 650 روپے، پپیتا 500 روپے اور سندھڑی آم 320 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔