موٹروے پولیس کی کارروائی، مشکوک گاڑی کو پکڑ لیا، ڈرائیور فرار

07-22-2025

(لاہور نیوز) موٹروے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایم 3 موٹروے پر پولیس  نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد ڈرائیور  نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی بھگا دی، پولیس نے فوری طور پر تعاقب شروع کیا اور چند منٹوں میں گاڑی کو قابو کر لیا۔ گاڑی سے مختلف اہم دستاویزات بشمول شناختی کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں، پولیس  نے گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد اسے اصل مالک کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کی، تاہم، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔