مصری شاہ: ٹرین کے نیچے آکر 70 سالہ بزرگ جاں بحق

07-21-2025

(لاہور نیوز) مصری شاہ میں ٹرین کے نیچے آکر 70 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی ٹرین کی پٹڑی پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا، متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، انکی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے، مزید قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔