دھرمپورہ: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمی

07-21-2025

(لاہور نیوز) دھرمپورہ کنال روڈ پر افسوسناک حادثہ، تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق  ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔