6لائن موٹروے کا منصوبہ: لاہور سے اسلام آباد کا سفر مزید 100 کلومیٹر کم
07-21-2025
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی لاہور آفس کا دورہ کیا، اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف منصوبوں، نئے انٹرچینجز اور تعمیرات پر اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چئیرمین این ایچ اے اور سی ای او رروڈا شریک تھے، وفاقی وزیر مواصلات نے ملتان روڈ کے توسیع و تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، وفاقی وزیر مواصلات کی سینئر افسران کو مختلف کاموں میں بہتری لانے کی ہدایات کی، عبدالعلیم خان نے ہڈیارہ،رنگ روڈ تک ملتان روڈ کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک دیدیا۔ اجلاس میں ایم 2 سے منسلک انٹرچینجز اور دیگر تعمیراتی امور پر بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہالاہور سیالکوٹ موٹروے کھاریاں اور اسلام آباد سے لنک ہو گی، لاہور،سیالکوٹ، کھاریاں، اسلام آباد موٹروے 4 نہیں اب 6 لین ہو گی، اسلام آباد لاہور کا فاصلہ 100 کلو میٹر،سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم ہو گا۔ این ایچ اے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے نمٹائے، گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجرخان اسی موٹروے سے منسلک ہونگے، ادارے آج کی نہیں، آئندہ 30 سال کی منصوبہ بندی کریں، اداروں کو منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، این ایچ اے ملتان روڈ سے رنگ روڈ تک زیر التواء کام جلد مکمل کرے، اس موقع پر این ایچ اے نے M-2 اور دیگر منصوبوں میں رووڈا کے اشتراک پر بریفنگ دی۔