اچھرہ: بجلی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن گرنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی
07-21-2025
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر بجلی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن سڑک پر موجود گاڑی پر آن گری، جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایل او ایس کے قریب بجلی کی تار گرنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ علاقے کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جلد ہی انہوں نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی آگ لگنے سے جزوی متاثر ہوئی۔