پنجاب حکومت نے 4 اہم ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی

07-21-2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے 4 اہم ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور، راولپنڈی میں 1-1 جبکہ فیصل آباد میں 2 سکیموں کی منظوری دے دی گئی، چاروں منصوبوں پر تقریباََ 1755ملین روپے تک لاگت آئے گی، لاہور گوالہ کالونی، گلشن احباب تا کاہنہ فلائی اوور تک دو طرفہ سڑک کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نے فنڈز اجراء کیلئے مراسلے جاری کر دیئے ہیں، سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید بڑھا دی گئی ہے۔