لاہور: رواں سال 25 خواتین سمیت 75 افراد نے خودکشی کر لی

07-21-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں رواں سال گھریلو تنازعات سمیت دیگر مختلف وجوہات کی بنا پر 25 خواتین سمیت 75 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران خودکشی کرنے والوں میں 50 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ جنوری میں خودکشی کے 12واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی، فروری میں خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ جس میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات ہوئے جن میں 4 مرد اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ اپریل میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے اور  8 مرد اور 4 خواتین نے اپنی جان گنوائی۔ مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 13 مرداور 4 خواتین نے اپنی جان لی، جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے جان گنوائی، اسی طرح جولائی کے پہلے 20 دنوں میں خودکشی کے 9 واقعات منظر عام پر آئے جس میں سے 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی واقعات میں زیادہ تر گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کارفرمار ہیں۔