لاہور: بارشوں کے باعث ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

07-21-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے، ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں

نشتر ٹاؤن، مین فیروزپور روڈ، راوی ٹائون، شاہدرہ ٹاؤن میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ علامہ اقبال ٹائون، ٹھوکر، اڈا پلاٹ، رائیونڈ کی دیہی یونین کونسلز میں خصوصی صفائی آپریشن بھی جاری ہے۔ آپریشن ٹیموں کو متوقع بارش سے قبل تمام کمرشل مارکیٹس اور کنٹینرز 100 فیصد کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر 100 فیصد کلیئر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین  نے کہا بارش کے پانی کی بہتر نکاسی کیلئے سڑک کنارے جمی مٹی فوری ہٹائی جائے، افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر عملے کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ لاہوریوں کو صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہری بارش کے دوران صفائی عملے سے تعاون کریں، گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں۔