غیرت کے نام پر ایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے: مریم نواز
07-21-2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اس لرزہ خیز واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے، ریاستی قانون سے بالاتر کوئی رسم، روایت یا سوچ قابلِ قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔