لاہور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کا احتجاج

07-21-2025

(لاہور نیوز) لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز کو 3 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کر دیا گیا، نجی ایئر لائنز کی پرواز کیلئے عمرہ زائرین سمیت 250 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈز جاری کئے گئے تھے۔

پرواز کی اچانک منسوخی پر مسافروں  نے ایئر لائن عملے کے ساتھ تکرار کے بعد ایئرپورٹ پر دھرنا دے دیا، مسافروں  نے فوری طور پر جدہ روانہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز کو صبح 11 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانگی کا بتایا گیا۔ بعد ازاں احرام میں ملبوس مسافروں کو وجہ بتائے بغیر پرواز منسوخ کر دی گئی۔