شملہ پہاڑی: مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی لاہور کا احتجاجی مظاہرہ
07-20-2025
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی لاہور نے بجلی، پٹرول اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے احتجاج کی قیادت کی، احتجاج میں ضلعی قیادت سمیت کارکنان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت وقت سے بجلی، پٹرول اور چینی سستی کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کیجانب سے حکومت مخالف اور مہنگائی کم کرنے کیلئے نعرے بازی بھی کی گئی۔ جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔