ہنجروال: شوہر نے بازار میں فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
07-20-2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقہ منصورہ بازار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق منصورہ بازار میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی شناخت 45 سالہ صائمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس و فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی، مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا۔