24 گھنٹوں میں 29 ہزار 694 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
07-20-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 694 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 51 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، 4 کروڑ 40 لاکھ جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 402 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 35 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔