فیروزوالہ : کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 2 سگے بھائی جاں بحق

07-20-2025

(لاہور نیوز) فیروزوالہ میں الم ناک حادثہ، ٹیوب ویل کے کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی کنویں میں ٹیوب ویل چلانے کیلئے اترے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشیں کنویں سے نکال لیں۔  جاں بحق بھائیوں کی شناخت شبیر اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد متوفین کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔