لاہورپولیس کی کارروائی، 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
07-20-2025
(لاہور نیوز) چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ چیکنگ قتل، چوری اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں عمران، عثمان، سجاد اور حسن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 1 کلو سے زائد آئس، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔