اسلام پورہ: آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
07-20-2025
(لاہور نیوز) اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کی کارروائی، آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 150 تیار پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں، ملزم حنیف کم مقدار میں آن لائن آرڈر لے کر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا۔ سامان کی منتقلی کے لیے ملزم گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا، ملزم حنیف لاہور کے مختلف مقامات پر پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ فروشی کے خلاف بڑی کارروائی پر انچارج چوکی اکرم پارک اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔