ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں کے 10 ہزار سے زائد چالان
07-19-2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 28 گھنٹوں کے دوران 10,090 افراد کے چالان کئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق 54 پولیس اہلکاروں کو بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور عوامی تحفظ کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 1,29,363 چالان بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کئے جا چکے ہیں، شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے چند ماہ قبل 3,000 مفت ہیلمٹس بھی تقسیم کئے گئے تھے۔ ٹریفک حکام کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات کے بعد 90 فیصد سے زائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔