شاہدرہ ہسپتال میں 8 ڈاکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے
07-19-2025
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے شاہدرہ ہسپتال میں 8 ڈاکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
سینئر رجسٹرار ای این ٹی ڈاکٹر سید محمد وقاص شاہدرہ ہسپتال میں تعینات کر دیئے گئے، ڈاکٹر علی صہیب (میڈیسن)، ڈاکٹر راحیلہ (انیستھیزیا) بھی شاہدرہ ہسپتال منتقل، ڈاکٹر وقاص (ای این ٹی)، ڈاکٹر سمیعہ (پیڈز) بھی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، میڈیسن کی ماہر ڈاکٹر حنا ضمیر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ محکمہ ہیلتھ کیئر نے تقرر و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔