گجرپورہ: فیکٹری کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہو گئی

07-18-2025

(لاہور نیوز) گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی رنگ روڈ پر واقع ایک فیکٹری کی چھت اچانک گر گئی، حادثے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو  کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم  نے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا ہے، پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مزید ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔