گوشت کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر!دن بھر گوشت خوری کا صحت پرکیااثرہوتاہے؟جانئے

07-18-2025

(ویب ڈیسک) ماہرین کی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذائیں (بالخصوص وہ جن سے روزانہ 22 فی صد سے زیادہ کیلوریز ملتی ہوں) ایتھروسلیروسِس یا شریانوں کے اکڑ جانے کا سبب بن سکتی ہیں جس سے قلبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق جانوروں اور چھوٹے پیمانے پر انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز میں محققین کو معلوم ہوا کہ پروٹین کی کھپت میں زیادتی (بالخصوص امائنو ایسڈ لیوسن جو کہ گوشت اور انڈوں میں پائے جاتے ہیں، میکرو فیجز میں ایم ٹی او آر سگنلنگ کا سبب بنتے ہیں) اور اہم مدافعتی خلیے شریانوں میں مواد کے جمع ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی غذائیں کھانا جو پروٹین کا تقریباً 22 فی صد کلوکیلوریز رکھتی ہیں، یہ وہ حد ہے جس پر پروٹین اور اس کے لیوسن خطرات بڑھا دیتے ہیں۔ماہرِ امراضِ قلب کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق کوئی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے بہت چھوٹی ہے۔ پھر بھی انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ تحقیق اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ ماہرینِ قلب کی پودوں پر مبنی غذاؤں کی جانب رغبت بڑھتی جا رہی ہے۔