پنجاب: آفٹر نون سکولز کے اساتذہ 4 ماہ کی تنخواہوں سے محروم
07-18-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں قائم آفٹرنون سکولوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ایک سنگین تعلیمی بحران جنم لینے لگا ہے، جہاں ان سکولوں میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فی الفور فنڈز جاری کیے جائیں، ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے آفٹر نون سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن کمیٹی بنائی تھی۔ آفٹر نون سکولوں کے فنڈز کارکردگی کی بنیاد پ جاری کیے جانا تھے تاہم ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بیشتر سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے تھے، لاہور میں 8 آفٹر نون سکول ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بند کر دیئےگئے ہیں جبکہ متعلقہ سکولوں میں بچوں کی تعداد 20 سے بھی کم تھی۔