پاکستان ریلویز کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

07-18-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔اس کے علاوہ اندرون صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایےبڑھادیےہیں۔کوئٹہ میں رکشا مالکان نے بھی کرائیوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔