شاد باغ:شراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم گرفتار

07-18-2025

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرکے شراب کی سپلائی لے کر جانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

شاد باغ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا۔   ایس پی سٹی بلال احمد  کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 100 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے،ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتا تھا۔ ملزم فہیم عادل کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔