سحر روڈ میں کم وولٹیج کی شکایات، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا
07-18-2025
(لاہور نیوز) سحر روڈ کے علاقے میں گزشتہ دو روز سے بجلی کے کم وولٹیج آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث علاقے کے مکین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کم وولٹیج کی وجہ سے پانی کی موٹرز اور پنکھے بھی نہیں چل پا رہے، جس سے گرمی اور پانی کی فراہمی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے متعدد بار لیسکو انگوری باغ سب ڈویژن میں شکایات درج کروائیں، لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے اور لیسکو انگوری باغ سب ڈویژن کے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ بجلی کی سپلائی معمول پر آ سکے۔ رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ علاقے میں شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔