شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، بارش کے امکانات نہیں

07-18-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، تاہم بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آئندہ چند روز تک بھی تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 20 جولائی سے لاہور میں ایکٹو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو موسم کو قدرے مرطوب اور بھاری بنائے ہوئے ہے۔