فیکٹری ایریا: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا
07-17-2025
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اسامہ زاہد کو کمر پر گولی لگی ہے، طبی امداد کیلئے اسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔