سمن آباد پولیس کا چھاپہ، گھر سے جنگلی شیر برآمد
07-17-2025
(لاہور نیوز) سمن آباد پولیس نے شہری عمر کے گھر سے جنگلی شیر برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری نے ایک سال سے گھر میں شیر رکھا ہوا تھا، سمن آباد غوثیہ ملک شاپ والی گلی میں شیر کو رکھا گیا تھا، ملزم عمر دبئی کا رہنے والا ہے اس نے شوق کیلئے گھر میں شیر پال رکھا تھا جبکہ علاقے میں شیر کی موجودگی محلے میں خوف و ہراس کا باعث تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی آبادیوں میں شیر رکھنا قانونی طور پر جرم ہے، شہری عمر کیخلاف مقدمہ درج کر کے شیر وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔