لاہور میں جماعت اسلامی کا زونز کی سطح پر 30 احتجاجی مظاہروں کا اعلان
07-17-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک میں تیزی آ گئی، پٹرول و چینی کی قیمتوں میں اضافے پر لاہور کے مختلف زونز میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافےکی شدیدمذمت کی گئی،جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول و چینی کی قیمتوں میں اضافےکومستردکر دیا۔ ضیاء الدین انصاری نے 18جولائی کولاہوربھرمیں زونزکی سطح پر 30 احتجاجی مظاہروں کااعلان کرتے ہوئے 20 جولائی کو لاہور کی سطح پر بڑے احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امیر ملک شاہد اسلم اور مرزا شعیب یعقوب و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔