مون سون بارشیں: پنجاب میں 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی

07-17-2025

(لاہور نیوز) رواں سال مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات بارے رپورٹ جاری کر دی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 15، فیصل آباد 9، ساہیوال 5، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 9 اموات رپورٹ کی گئیں۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیز کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ پی ڈی ایم اے سربراہ کے مطابق صوبے بھر میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں۔