پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی

07-17-2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد تاحال سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے، یاسمین راشد کی سانس کی تکلیف اب بہتر ہے۔ رانا مدثر نے بتایا کہ یاسمین راشد کو معدے میں بھی تکلیف تھی، اب انکی طبیعت بہتر ہے، رپورٹس کی روشنی میں یاسمین راشد کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔