کاہنہ: مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق
07-16-2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں صوئے آصل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 60 سالہ مینا بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 3 افراد کو زندہ نکال لیا۔ زخمیوں میں 28 سالہ صداقت، 22 سالہ فضا اور 32 سالہ فہیم شامل ہیں، لائیو لوکیٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالا گیا۔ دوسری جانب چھتیں گرنے کے باعث مختلف واقعات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔