باٹاپور پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
07-16-2025
(لاہور نیوز) باٹاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فیصل اور اس کا ساتھی علی رضا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ چوری شدہ موٹرسائیکلیں، موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید وارداتوں کے انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔ ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔