لاہور سمیت صوبہ بھر سے 75 ہزار سے زائد مطلوب اشتہاری گرفتار

07-16-2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 75 ہزار 694 اشتہاری گرفتار کئے گئے۔

پنجاب پولیس  کے مطابق اے کیٹیگری کے 26 ہزار 280، بی کیٹیگری کے 49 ہزار 414 اشتہاری شامل ہیں ،صوبہ بھر سے 31 ہزار 174 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئےگئے، اے کیٹیگری کے 6782، بی کیٹیگری کے 24 ہزار 392 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق 16ہزار 546 عادی مجرم بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 6311، بی کیٹیگری کے 10 ہزار 235 عادی مجرم شامل ہیں، لاہور میں 16353 اشتہاری، 12316عدالتی مفرور، 6657 عادی مجرم گرفتار کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنیوالی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے۔